Belgium Industrial Devlopments


اس وقت بلجئم صنعتی اعتبار سے دنیا کے اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے بلجئم میں زیادہ تر مختلف اقسام کے کیمیکل تیار ہوتے ہیں جو کے پاکستان سمیت دنیا کے بے شمار ممالک کو ایکسپورٹ کئے جاتے ہیں اس کے علاوہ بلجئم میں ہیروں کی کٹنگ اور ان کی پالش کے بہت سے کارخانے لگے ہوئے ہیں جب کہ فوڈ پروسسنگ اور شیشے کے بھی کارخانے لگے ہوئے ہیں اس کے علاوہ بلجئم اسٹیل کے کارخانے بھی لگے ہوئے ہیں یہ بات قابلِ زکر ہے کہ بلجئم کی ضرورت بھر کی بجلی کا اسی فیصد حصہ اس کے ایٹمی بجلی گھروں کے زریعے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ بلجئم کی بنی ہوئی شراب یورپی ممالک میں بہت مشہور ہے ۔
آج جب دنیا کے سامنے یورپ کے اس چھوتے سے ملک کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو یہبات باعث حیرت ہو جاتی ہے مگر سچ اور حقیقت یہ ہی ہے کہ بلجئم جو کہ اگر چے رقبے کے اعتبار سے اپنے ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں کچھ زیادہ بڑا نہیں ہے مگر یورپ کے وسط میں اور جرمنی، فرانس اور ہالینڈ کی سرحدوں کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اس کے باوجود بلجئم کے عوام نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ دن رات محنت کرکے اپنے ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرلیا ہے جس کی وجہ سے آج بلجئم کے عوام دنیا بھر کے عوام کے درمیان عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں
TTTTTTT