Belgium Location & Geography

Belgium


خوبصور ت شہروں باغات اچھے میوزیم اورمشہور تاریخی مقام واٹر لو و نیپولین کی شکست اوردوسری جنگِ عظیم کے دوران اتحادیوں اور جرمنی کے درمیان ہونے والے معرکوں کے حوالے سے جب بھی بات کی جائے گی تو ا س حوالے سے سب سے پہلے یورپ کے چھوٹے سے مگر قدیم ملک بلجئم ہی کا نام آئے گا
یلجئیم رقبہ
 رقبے کے اعتبار سے اگر چے یہ یورپ کے بہت سے ممالک کے مقابلے میں بہت ہی چھوٹا ہے اس کا رقبہ ہے صرف30,500کلو میٹر یعنی11,580مربع میل کے قریب
جغرافیہ
  اپنے محل وقوع کی نسبت سے بلجئم کی اہمیت یورپ کے بہت سے ممالک کے مقابلے میں بہت ہی زیادہ ہے کیونکہ اس کی سرحدیں یورپ کے اہم ترین ممالک فرانس ،جرمنی،اور ہالینڈ سے ملتی ہیں جب کہ بلجئم کی سرحد کے ساتھ ہی یورپ کا ایک دوسراچھوٹا سا ملک بلجئم سے رقبے میں چھوٹاملک لکسمبرگ واقع ہے بلجئم اپنے محل وقو ع کے اعتبار سے یورپ کے ان تین اہم ترین ممالک کے در میان بفر اسٹیٹ کی حیثیت رکھتا ہے مگر آبادی کے اعتبار سے بلجئم یورپ کے ان ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جن کو یورپ کے گنجان ترین ممالک کہا جاسکتا ہے ایک اندازے کے مطابق بلجئم میں ہر کلو میٹر میں تقریباً300کے قریب افراد آباد ہیں
بلجئم کا دارلخلافہ 
File:Ougree 16.jpgبلجئم کا دارلخلافہ برسلز ہے جہاں پر یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹریادارلخلافہ بھی ہے اسی شہر میں یوروپین پارلیمنٹ بھی واقع ہے ۔
یورپ کے اہم ترین ممالک فرانس، جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان واقع خوبصورت سے ملک بلجئم کی بہت سی خصوصیات ہیں جن میں اہم ترین خصوصیت اس کے بفر اسٹیٹ ہونے کی ہے دنیا کی اور یورپ کی ان سپر پاور طاقتوں کے درمیان واقع بلجئم اگرچے چھوٹا سا ملک ہے مگر اپنے تاریخی پس منظر اور جغرافیائی محل وقوع کی بدولت جرمنی اور فرانس اور ہالینڈ کے درمیان امن کو قائم رکھنے کا باعث بنا ہوا ہے اس کے علاوہ بلجئم کی ایک دوسری اہم خصوصیت بھی ہے وہ یہ کہ زمانہ قدیم سے اہم تجارتی راستوں کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے جو اہمیت ماضی اور موجودہ دور میں بلجئم کو حاصل ہے وہ یورپ کے کسی بھی دوسرے خطے کو حاصل ہی نہیں ہے ان اہم تجارتی راستوں کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے ہمیشہ سے بلجئم میں یورپ کے اہم تجارتی مراکز قائم رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ بلجئم کا موجودہ دارخلافہ برسلز اس وقت بھی یورپ کا اہم ترین تجارتی مرکز ہے جہاں پر یورپ سمیت دنیا کے اکثر ممالک کے تاجر اور صنعت کار آتے رہتے ہیں