بلجئم کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتوردفاعی معاہدہ نیٹو کا بھی ہیڈ کوارٹر بلجئم کے دارلخلافہ برسلزمیں واقع ہے جہا ں پر نیٹو کے اہم دفاتر واقع ہیں نیٹو کا قیام 4 اپریل 1949 ء کو عمل میں آیا تھا اس کا بنیادی مقصد سابقہ سوئت یونین اور اس کے زیر اثرممالک کے خلاف ایک دفاعی اتحاد کا قیام تھا جسکے تحت مغربی یورپ بحیرے ا قیانوس کے ارد گرد موجود ممالک کے درمیان اس طرح کا اتحاد ہو جس کے تحت کسی بھی ممبر ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی جار حیت کا جواب دیگر ممبران مل کر دیں گے نیٹوکے ممبران میں امریکہ،کینڈا،بلجئم،ڈنمارک، رانس،جرمنی،یونان ، ہالینڈ، آئی لینڈ،اٹلی،لکسمبرگ،ناروے،پرتگال،اسپین،برطانیہ،اور ترکی شامل ہیں جب کے تھائی لینڈ غیر یورپی ممالک میں شامل ہے
s